خبریںاقتصاد‏معاشرہ

کنڑ،مویشی منڈی کے منصوبے کا آغاز

 

کابل(بی این اے) کنڑ اسعد آباد کے بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے زرعی علاقے میں 40 لاکھ افغانی کی لاگت سے مویشی منڈی کی تعمیر کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔
اسعد آباد کے میئر مولوی نذر محمد عتیق نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہ منڈی 40 لاکھ افغانی کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے جس میں جانوروں کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
نذرمحمدعتیق نے مزید کہا کہ اس علاقے میں مزید آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ اپنے جانوروں کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے۔
اس موقع پر علاقے کے کچھ مکینوں نے اس منصوبے کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے اور امارت اسلامیہ سے صوبے میں اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button