خبریںاقتصاد‏معاشرہ

ہلمند، 24 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) ہلمند کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع واشیر کے سیاپشتے گاؤں کرہ کان میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ چیک ڈیم سیلاب پر قابو پانے اور زیر زمین پانی کی فراہمی کے لیے وزارت پانی و توانائی کی جانب سے 24 لاکھ 96 ہزار 775 افغانی کی لاگت سے تقریباً 2 ماہ کے دوران مکمل کرلیاگیا۔
واضح رہے کہ مرکز ہلمند کے کینال ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی کوششوں سے مذکورہ صوبے کے بہرامچے، دیشو، خانشین اور سنگین اضلاع میں چیک ڈیموں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور مستقبل قریب میں ہلمند کے بغنی، نوزاد، موسیٰ قلعہ اور کجکی اضلاع میں بھی متعدد چیک ڈیموں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button