خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بغلان الیکٹرسٹی ڈیپارٹمنٹ نے 38 ملین افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے

 

کابل(بی این اے ) بغلان کے محکمہ بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 38 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
بغلان الیکٹرسٹی کے ڈائریکٹر ملا سردارولی حمزہ کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے محکمہ بجلی کو متفرق خدمات سے 10لاکھ 68 ہزار 244 افغانی اور فروخت شدہ بجلی سے 3 کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار 874 افغانی ، جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 83 لاکھ 26 ہزار 118 افغانی امدن موصول ہوئی ہے۔
حمزہ نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران متعدد نئے صارفین کو میٹرز تقسیم کیے گئے ہیں اور نیٹ ورک کے کئی حصے بہتر بنائے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button