خبریں‏معاشرہTop

طورخم گیٹ ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا

 

کابل( بی این اے ) ننگرہار میں طورخم کے کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ طورخم گیٹ آج صبح ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا۔
طورخم کے کسٹم آفیسر ملا عبدالجبار حکمت نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ طورخم سرحد گیارہ روز قبل پاکستان نے مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کردیا تھا اور آج صبح اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
طورخم گیٹ اس وقت بند کیا گیا جب پاکستان نے افغان ڈرائیوروں کی ویزوں کے بغیر پاکستان میں داخلے پر پابندی لگادی تھی۔ جس کے بعد افغانستان نے بھی پاکستانی ڈرائیوروں کے لیے ویزے کی شرط رکھی تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button