کھیلخبریں

قندوز، ضلع چہاردرے میں 16 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

 

کابل(بی این اے ) قندوز کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع چہاردرہ میں 16 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے معارف ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
صوبے کی والی بال فیڈریشن کے عہدیداروں نے باختر نیوز کے علاقائی نامہ نگار کو بتایا کہ ضلع چہاردرہ کی 16 ٹیموں میں سے ضلع چہاردرہ کی معارف اور حضرتان فضل زواک ٹیموں نےفائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ معارف ٹیم نے مخالف ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
مذکورہ ٹورنامنٹ کا مقصد ضلعی سطح پر منتخب مضبوط ٹیم کو صوبائی اور دیگر کھیلوں میں کھیلنے کے لیے منتخب کرنا تھا۔
واضح رہے کہ بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button