خبریںسیاستاقتصادTop

بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کے اجلاس میں نجی شعبے کی جانب سے مختلف شعبوں میں پیش کردہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بحث

 

کابل( بی این اے ) بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق نجی شعبے کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے متعدد منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں جامع بحث کے بعد کابل شہر کے پہلے ضلع میں وزارت اطلاعات و ثقافت کی اراضی پر پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے کمرشل مارکیٹ کی تعمیر کا منصوبہ بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کی تائید کے بعد اکنامک کمیشن کو حتمی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا۔
اجلاس میں نجی شعبے نے ننگرہار کے حصار شاہی انڈسٹریل پارک میں 40 میگاواٹ سولر بجلی کی پیداوار، صوبہ ہرات کے علاقے بام ہرات میں تفریحی کمپلیکس، جلال آباد کے علاقائی اور کابل کے شیخ زید ہسپتال میں معیاری لیبارٹریز کے قیام اور کابل شہر میں غذائی اشیاء کی پیداوار کی ایک بڑی فیکٹری کی تعمیر کے منصوبے بحث کے لیے منتخب کمیٹیوں کے حوالے کیا گیے جو بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے، منصوبے پیش کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ گفتگو میں منصوبوں کے مالی، اقتصادی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیں گی، اسی طرح منصوبے کے لیے زمین کا تعین اور معاہدے کے اوقات کے بارے میں تکنیکی امور طے کیے جائیں گے اور مقررہ تاریخوں پر بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button