خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

جوزجان، ایک خاتون کے قائم کردہ قالین بافی کارخانے میں 100 خواتین کو روزگار فراہم

 

کابل( بی این اے ) جوزجان میں ایک خاتون نے قالین بافی کا کارخانہ قائم کرکے 100 خواتین کو روزگار فراہم کیا ہے۔ مذکورہ فیکٹری کی منیجر مقدس سادات نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ تقریباً سات ماہ قبل انہوں نے قالین بافی اور تقریباً ایک سال قبل ٹیلرنگ سکھانے کا آغاز کیا تھا۔ اب 40 خواتین ٹیلرنگ اور 60 خواتین قالین بافی کے شعبے میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قالین بُنائی کا کام کرنے والی خواتین کو میٹر کے حساب سے ماہانہ معاوضہ اور ٹیلرنگ کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شعبہ خواتین کی صنعت کی سربراہ فاطمہ نیک رسولی کہتی ہیں کہ پچھلے دو سالوں میں جوزجان میں تقریباً 6000 خواتین دستکاری ، قالین بُنائی، ٹیلرنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں مصروف ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button