خبریںسیاست‏معاشرہTop

اس وقت اتفاق اور اتحاد کا سنہری موقع ہے:خلیل الرحمن حقانی

 

کابل (بی این اے) وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے سربراہ خلیل الرحمن حقانی سے آج ملک کے مختلف صوبوں کے عوام کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مذکورہ نمائندوں نے وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے سربراہ سے بیرون ملک مقیم افغانوں کے مسائل اور خیالات کا اظہار کیا اور ملکی سطح پر سکیورٹی کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خلیل الرحمان حقانی نے بیرون ملک مقیم تمام افراد سے کہا کہ وہ اپنے وطن واپس آکر اپنے عوام کی خدمت کریں۔
خلیل الرحمن حقانی نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں ایسی حکومت اور امارت عنایت کردی ہے جس میں ہم سب کوئی نسلی، لسانی یا سمتی امتیاز کے بغیر ایک چھتری تلے رہ سکتے ہیں اور یہ اتفاق و اتحاد کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے وفد کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button