خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کا اجلاس، نجی شعبے کے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

 

کابل( بی این اے ) بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس میں نجی شعبے کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے متعدد منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کے اجلاس میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار، صنعتی پارکوں میں شمسی توانائی کی پیداوار کے لیےسولر پینلزکی تنصیب، متعدد صوبوں میں زرعی فارموں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کوئلے کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے معیاری ٹرمینل کی تعمیر کے منصوبے بحث کے لیے پیش کیے گئے ۔
اجلاس میں جامع بحث کے بعد منتخب کمیٹیوں کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ بین الوزارتی سرمایہ کاری کمیٹی کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے پراجیکٹس پیش کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ پراجیکٹس کے مالی، معاشی اور تیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کریں اور رپورٹ مقررہ تاریخ تک بین الوزارتی کمیٹی کو پیش کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button