خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بلخ ، برف میں پھنسے افراد کو امداد اور مویشیوں کو چارہ پہنچا دیا گیا

 

کابل( بی این اے ) بلخ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں برف میں پھنسے لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے سمیت اس صوبے کی متعدد اضلاع کے مویشیوں کو بھی چارہ پہنچا دیا گیا۔
بلخ کے ڈائریکٹر تعمیرات وترقی دیہات مولوی یاد محمد شبیر نے بتایا کہ چمتال، دولت آباد، بلخ، چہاربولک، شولگرہ، زارع اور البرز اضلاع میں جانوروں کے چارے کے 14 ٹرک بھیجے گئے، جس سے ان اضلاع کے بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع شولگرہ کے بیجچک علاقے میں برف میں پھنسے کچھ خاندانوں کو ڈپٹی گورنر کی ہدایت پر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button