خبریںسیاستاقتصادTop

امیر المؤمنین حفظہ اللہ کے حکم پر ہر ضلع کو 50 لاکھ افغانی کا خصوصی ترقیاتی بجٹ دیا گیا

 

کابل( بی این اے ) وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ امیرالمؤمنین حفظہ اللہ کے حکم پر گذشتہ مالی سال 1402ش میں قومی ترقیاتی بجٹ کے علاوہ ملک کے ہر ضلع کے لیے 50 لاکھ افغانی مختص کیے گئے تھے۔ جس کا مقصد مذکورہ اضلاع میں تعمیر نو اور بحالی کے کام کو مزید فروغ دینا تھا۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ یہ مختص بجٹ صوبائی انتظامیہ کے تعاون سے اضلاع میں آزادانہ طور پر خرچ کیا گیا، جس کا بڑا حصہ اضلاع کی تعمیر نو کے منصوبوں، بنیادی منصوبوں کی حفاظت و نگرانی پر خرچ کیا گیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ یہ بجٹ اضلاع میں منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کچھ رواں مالی سال کے آخر ( 21 مارچ ) تک مکمل ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button