خبریںسیاستاقتصادTop

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے یو شیاؤنگ کی ملاقات

 

کابل( بی این اے ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے یو شیاؤنگ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین پیش رفت بالخصوص ٹرانس ہمالین فورم میں وزیر خارجہ کی شرکت، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، بیجنگ میں افغانستان کے سفیر کے کام کے آغاز اور افغانستان میں چین کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ میں افغان سفیر کے کام کا آغاز ایک اہم پیشرفت ہے انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر چین کے مثبت موقف کی تعریف کی۔
مولوی امیر خان متقی نے تاکید کی کہ مس عینک منصوبے پر عملی کام جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ افغانستان کے متعلقہ ادارے منصوبے کے آغاز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کو افغانستان کی برآمدات بڑھانے کے طریقوں پر کام کرنا چاہیے۔
دریں اثناء چین کے خصوصی نمائندے یو شیاؤونگ نے کہا کہ چین افغانستان کی آزادی و خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرے گا۔
یو شیاؤونگ نے کہا کہ چین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے افغانستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر کسٹم ٹیرف کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔
چین کے خصوصی نمائندے نے تاکید کی کہ مس عینک کے منصوبے کے عملی آغاز کے سلسلے میں دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کو مزید کام کرنا چاہیے۔
دونوں فریقین نے تعلقات کے فروغ، تجارت میں اضافے اور سیاسی شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button