خبریں‏تعلیم و تربیت

فاریاب، 16 ملین افغانی کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) فاریاب محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق مذکورہ صوبے کے ضلع شرین تگاب میں 16 ملین افغانی کی لاگت سے ایک سکول کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
مذکورہ صوبہ کے محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر مفتی زاہد اللہ زاہد نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ حکومت ناروے کی جانب سے ضلع شیرین تگاب کے علاقے عطا خان خواجہ میں 15.9 ملین افغانی کی لاگت سے جدید اور بہترین سسٹم سے لیس سکول تعمیر کر کے اس کاافتتاح کیاگیا۔
زاہد اللہ زاہد نے بتایا کہ مذکورہ سکول میں 6 کلاس رومز، چاردیواری، ایک گارڈ روم، سولر سسٹم سے لیس پانی کا کنواں، کلاس رومز میں میز اور کرسیاں، انتظامی کمروں کے لیے فرنیچر اور فٹ بال کے میدان کی سہولیات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ سکول کی تعمیر پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اسی طرح کے دیگر عوامی منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button